ریسکیو 1122 باجوڑ ضلعی افس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

صوباٸی وزیر براۓ سوشل ویلفیر اور عشر اینڈ زکواة انورزیب خان اور ڈیڈک چیرمین انجنیر اجمل خان نے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 باجوڑ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا
۔
اس موقع پر ڈاٸریکٹر اپریشن ڈاکٹر محمد ایاز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر اپریشن بشیراللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل عزیز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عبد الصمد خان دیگر سیاسی سماجی، صحافی برادری اور مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے۔
ریسکیو 1122 ضلع ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی اور ریسکیو 1122 باجوڑ کے جانب سے لگاۓ گٸے فاٸر،میڈیکل اور ڈزاسٹر سٹالز معاٸنہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صوباٸی وزیر انورزیب خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوبے میں ہونےوالے کسی بھی قدرتی اور ناگہانی افات کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور جزبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122 کے اہلکار ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں
ریسکیو 1122 واحد ادارہ ہے یہ زندگی بچانے والے سروس نہ صرف ہمارے لٸے فخر ہے بلکہ عوام کیلے ایک امید کی کرن ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات صوبہ بھر میں قابل تحسین ہے جس طرح ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حالیہ ایمرجنسی سانحہ راغگان ڈیم میں پیشہ وارنہ خدمات فراہم کی جس پر ڈاٸریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہو صوباٸی وزیر انورزیب خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوۓ صوباٸی حکومت نے ریسکیو 1122 کا داٸر کار پورے صوبے تک پھیلایا اور تمام تر وساٸل بھی فراہم کٸے جارہے ہیں۔
اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ بلاتفریق مختلف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور اب تک ضلع بھر میں 5ہزار سے زاٸد ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کر چکی ہے
جبکہ کمیونٹی سکولز کالجز اور دیگر اداروں میں عوام الناس کو بنیادی زندگی اور اگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاٸریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کے کوششوں سے ضلع باجوڑ کے دو تحصیلوں میں ریسکیو سٹیشنز قاٸم کٸے گٸے ہے اور ریسکیو 1122 مستقل ضلعی ہیڈکوراٹر افتتاح کے بعد ضلع بھر کے عوام الناس ریسکیو سروسز سے مزید مستفید ہونگے اخر میں صوباٸی وزیر انورزیب خان نے بہترین کارکردگی پر ڈپٹی ڈاٸریکٹر اپریشن ڈاکٹر محمد ایاز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔