
باجوڑ – ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواه فضل اکبر ، ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ ضلع باجوڑ کا دورہ کیا۔باجوڑ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے معزز مہمان کا استقبال کیا صحت کے حوالے سے ڈی سی کانفرنس روم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، محکمہ صحت، ضلعی عمائدین، نمائندے، پارلیمنٹرینز، صحافی حضرات اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں صحت کے حوالے سے عمائدین نے مختلف مسائل کی نشان دہی کی۔معزز مہمان سیکرٹری ہیلتھ فضل اکبر نے صحت کے حوالہ سے تجاویز سننے اور ان کو بروقت حل کرانے کی یقین دھانی کرائیآخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے معزز مہمان سیکرٹری ہیلتھ فضل اکبر کو شیلڈ پیش کی۔