خیبر پختونخوا

مہمند قوم کے جرگہ نے خودساختہ فیصلہ کرکے دیت کا رقم مقرر کیا تھا، باجوڑ کے قومی مشران جرگہ

باجوڑ کے قومی مشران ، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ٹرانسپورٹ یونین کا جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، قومی مشران ،تاجربرادری باجوڑ کے عہدیداروں، ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

 جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی مشران ، سیاسی قیادت اور ٹرانسپورٹ یونین کے مشران مولانا عبدالرشید ، شیخ جہانزادہ ، صوفی حمید ، قاری عبدالمجید ، حاجی لعلی شاہ ،ملک محمد نواز خان ، ملک محمدی شاہ،ملک شاہین خان ، یوتھ رہنماوں واجد علی شاہ ، میاں اسماعیل ، وی سی چیئرمین سید خلیل الرحمن، مولانا ضیاء اللہ جان حقانی نے کہا کہ مہمند قوم نے قانون ہاتھ میں لیکر آئین کی خلاف اپنا خودساختہ فیصلہ کیا ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ضلع مہمند کے انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

https://bajaurtimes.com/urdu/%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d9%88-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%b8%d8%a7%d9%85%db%8c%db%81-%d8%a7%d9%86-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%b1%da%a9%da%be/

 انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم مزاکرات کیلئے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر 20 نومبر تک مہمند اور باجوڑ کے انتظامیہ نے مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر 21 نومبر کو باجوڑ قوم اپنا جرگہ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

یادرہے کہ دو ہفتے قبل ضلع مہمند میں پشاور شاہراہ پر باجوڑ بس کے ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے تھے

جس کے بعد مہمند قوم کے جرگہ نے خودساختہ فیصلہ کرکے دیت کا رقم مقرر کیا تھا جس میں جاں بحق کیلئے20 لاکھ روپے اور زخمی کیلئے 10 لاکھ روپے دیت مقرر کیا تھا ۔واقعہ کے بعد باجوڑ کے بس پر پتھراؤ کرکے بس کو نقصان پہنچایا تھا اور بس اب بھی مہمند قوم کے قبضے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button