صحت/تعلیم
دہشت گردی سے متاثرہ بچیوں کی سکولوں کو جلد از جلد تعمیر کیے جائے۔ فرحتہ

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن نےفرحتہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی سے متاثرہ تمام سکولوں باالخصوص بچیوں کے سکولوں کو جلد از جلد تعمیر کیے جائے۔ خواتین کی تعلیم کے بغیر قبائلی علاقے نہ تو ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی پائدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن فرحتہ نے تحصیل باڑہ کے ایک سکول کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ دہشت گردی سے مکمل یا جزوی تباہ شدہ سکولوں کو جلد از جلد دوبارہ تعمیر کیے جائے تاکہ کوئی بھی قبائلی بچی تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبائلی علاقہ جات میں خواتین کے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کریں تاکہ ان میں پڑھنے والی بچیاں بے خوف تعلیم حاصل کر سکے اور استانیاں انکو اطمنان سے پڑھا سکیں۔