تازہ ترین

مقتول احمد شاہ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنادیا

باجوڑ-ایڈیشنل سیشن جج دوم باجوڑ حسین علی نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا ۔ مقتول احمد شاہ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنادیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

جرمانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کریگا۔ ملزم محمد الیاس ولد ہدایت اللہ سکنہ عمرے نے مقتول احمد شاہ ولد محمد نبی سکنہ تنڑے تحصیل ماموند قوم میاں گان کو 8 مارچ 2020 کو قتل کیا تھا۔

جس کو پانچ دن بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج دوم حسین علی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت رہا۔

گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے ، ملزم کی جانب سے اعتراف کرنے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنادیا۔

 جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ مجرم جرمانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button