
جامعہ پشاور کے ذیلی ادارے سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپئیرڈنس اینڈ منیجمنٹ نے آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 6 اکتوبر کو جامعہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ واک کا مقصد 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے اور دیگر آفات میں شھید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کا دکھ بانٹنا تھا۔ ڈائریکٹر سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپیرڈنس اند منیجمنٹ ڈاکٹر ذولفقار نے اس موقع پر کہا کہ نگہانی آفات سے ہونیوالی تباہی کے امکانات سے نمٹنے کیلئے عام لوگوں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آفات سے زیادہ تر اموات آگاہی کے فقدان کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر ذولفقار علی نے مزید کہا کہ یہ دن ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس دن کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کے تین مقاصد ہوتے ہیں۔ پہلا یہ دن ہمیں ماضی میں آنے والے آفات سے ہونے والے تقصانات کی یاد دلاتی ہیں۔
دوسرا کہ ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہونے کے لیے جمعد ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو ان آفات میں کھو یا ہے اور تیسرا یہ ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے موافقت پر توجہ دینے اور افات کے خطرات کو ممکنہ ھد تک کم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ پرگرام کے آخر میں پروفیسر ڈارکٹر مفتی التماس صا حب نے خصوصی دعا کی اور قرآن و حدیث کے روشنی میں آفات کے منصوبہ بندی اور روک تھام کی اہمیت پر شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔