خیبر پختونخوا

پشاور میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کے حوالے سے کتاب کی رونمائ

 

پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائ کی شاندار تقریب منعقد ہوئ۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 

تقریب میں نامور شعراء اور رائٹرز نے کتاب کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کے تاریخی کردار اور خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نئ نسل کو اس کتاب کے ذریعے قبائلی علاقوں کے حوالے سے محب وطن اور بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔

 

کتاب کی رونمائ کا مقصد فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخی اہمیت، ملک کے دفاع اور خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو عوام تک پہنچانا ہے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان، اعلی فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button