پولیس اور انتظامیہ کے ظالمانہ، غیر انسانی رویے اور آمرانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہے ، محمد جاوید شاہ

0 119

باجوڑ-صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باجوڑ محمد جاوید شاہ کے زیر قیادت پشاور میں وکیل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم باجوڑ میں ہنگامی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس ۔

 اراکین نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ غفران اللہ چترالی کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کے ظالمانہ، غیر انسانی رویے اور آمرانہ فعل کی شدید مذمت کی اور قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 بار نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وکلاء برادری کی جانوں اور عزت کے تحفظ کے لیے وکلاء کے تحفظ کا ایکٹ نافذ کیا جائے۔ بار کے اراکین نے کسی بھی قیمت پر قانونی برادری اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام شہریوں کے وقار اور عزت نفس کو مجروح نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.