غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور گرانفروشی ممنوع اور قابل مواخذہ جرائم ہیں ، حمزہ ظہور

0 98

باجوڑ-حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب افتخار عالم  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 2 ثناء اللہ نے پشت کا دورہ کیا اور وہاں پر پشت بازار میں متعدد دوکانات اور کاروباری مراکز چیک کئے۔

انسپکشن کے دوران انھوں نے کریانہ جنرل سٹورز، فروٹ اور سبزی شاپس، سویٹس و بیکرز شاپس، چکن شاپس اور دوسرے اشیائے خوردنوش کے دکانوں کا چیک اپ کیا اور اشیائے خوردونوش کے آپ ڈیٹڈ نرخ نامے، معیار اور ایکسپائری چیک کئے۔

انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز، ایکسپائری، غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور گرانفروشی ممنوع اور قابل مواخذہ جرائم ہیں اور مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورمجرمان کی کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

 انہوں نے پشت بازار اور گرد و نواح میں جاری ترقیاتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا اور کام کے معیار اور رفتار کے بارے ٹھیکیداران کو واضح ھدایات جاری کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.