یوکرین کی صورتحال پر یورپی یونین کے صدر سے تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے یوکرین کی صورتحال پر انہوں نے یورپی یونین کونسل کے صدرسے بات کی اور وہاں جاری فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ’آج میں نے یورپی یونین کونسل کےصدر  چارلس مچل سے یوکرین کی صورتحال پر بات کی اور جاری عسکری تنازعے پر تحفظات کےاظہار کےساتھ ترقی پذیر ممالک پر اس (تنازعے) کےمہلک معاشی اثرات پر روشنی ڈالی۔ اس کےساتھ میں نے جنگ بندی اور صورتحال کی شدت میں فوری کمی کی ضرورت پربھی زور دیا۔‘

وزیراعظم نے کہا: ’میں نےانسانی بنیادوں پر  امداد کی اہمیت اجاگر کی اور بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے معاملےکے حل کی تدبیر کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ہمارا باہم اتفاق تھا کہ پاکستان جیسے ممالک اس باب میں معاونت کا فریضہ سر  انجام دے سکتے ہیں۔ مشترکہ اہداف کے فروغ و حصول کیلئے میں قریبی تعلقاتِ کار کا خواہاں ہوں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.